موسم بہار کے آغاز پر عزت مآب جناب میر بابل خان بہیو وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جنگلات و جنگلی
ناظرین اب رخ کرتے ھیں گھوٹکی کا جہاں سے اپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی زیدی کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو
موسم بہار کے آغاز پر عزت مآب جناب میر بابل خان بہیو وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جنگلات و جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کے سینئر افسران کی ہدایات پر میرپور ماتھیلو میں ضیاداللہ لغاری ڈویژنل فارسٹ آفیسر گھوٹکی کی زیر نگرانی میں میرپور فاریسٹ میں نئی شجر کاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے
جس کا مقصد میرپور کے جنگلات میں زیادہ سے زیادہ رقبہ کو درختوں کے نیچے لانا ہے
ضیاداللہ لغاری ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گھوٹکی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر عزت مآب کی سخت ہدایت پر شجر کاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ ماحول دوست پودے اور کیکر کا بیج لگیا جائیگا
ضیا داللہ لغاری ڈویژنل فارسٹ آفیسر گھوٹکی نے مزید بتایا کہ موجودہ شجرکاری کے لیے جنگلاتی علاقوں میں رہائش پذیر مقامی لوگوں کی طرف سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے مسائل پیش آرہے ہیں جن کے خلاف ایف آئی ارس بھی داخل کروائی ہیں جو وہ کیس کورٹ میں زیرِ التوا ہیں ۰اور اس پر مزید قابو پانے کے لیے یہ معاملہ معزز ڈسٹرکٹ جج گھوٹکی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گھوٹکی سے مدد لینے کے لیے خط لکھا ہے کے جو مقامی لوگ رات کے وقت غیر قانونی درختوں کی کٹائی میں مُلوِّث ہیں اُن سے قبضہ خالی کروایا جائے
جہاں تک غیر قانونی تجاوزات کے مسئلے کا تعلق ہے توپولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے
عید کے بعد انسداد تجاوزات مہم کا ایک وسیع منصوبہ شروع کیا جائے گا اور ایسے تمام تجاوزات والے علاقوں کو واپس لے کر درختوں کے نیچے لایا جائے گا
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گھوٹکی کا مزید کہنا ہے کے
عید کی چھٹیوں کے بعد جروار، وسیر، سرحد اور عادل پور کے جنگلات میں شجرکاری کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔