November 17, 2026

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد)ماڑی انرجیز کمپنی اور تحصیل انتظامیہ ڈہرکی کے افسران نے رمضان بچت

IMG-20260314-WA0019

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد)ماڑی انرجیز کمپنی اور تحصیل انتظامیہ ڈہرکی کے افسران نے رمضان بچت بازار کا اچانک دورہ کیا اور دکانداروں کو اشیائے ضروریہ کے نرخ مناسب رکھنے اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں تفصیل کے مطابق : ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی کی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ ڈہرکی، ماڑی انرجیز کمپنی اور مقامی تاجروں کے تعاون سے رمضان بچت بازار قائم کیا گیا ہے اس سلسلے میں ماڑی انرجیز کمپنی کے سینئر افسران لیفٹیننٹ کرنل (ر) نبیل حسن شاہ، عبدالرؤف برڑو، اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی عابد قمر اور اسسٹنٹ مختیارکار خلیل احمد سومرو نے بچت بازار کا تفصیلی دورہ کیا افسران نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ چینی، گھی، سبزیاں، کپڑا، گوشت اور پھل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ کھلی مارکیٹ کے مقابلے میں کم رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء میسر آسکیں اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا اس موقع پر افسران نے شہریوں سے بچت بازار کے بارے میں شکایات بھی معلوم کیں، تاہم شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بچت بازار میں انہیں مارکیٹ کے مقابلے میں کم قیمتوں پر اشیاء مل رہی ہیں۔ شہریوں نے ماڑی انرجیز کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کمپنی مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے ایسے اقدامات جاری رکھے گی اس موقع پر ماڑی انرجیز کمپنی کی جانب سے رمضان بچت بازار میں مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے سبسڈی کی مد میں فنڈ کا چیک اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی کے حوالے کیا گیا اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا گیا اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی عابد قمر نے ماڑی انرجیز کمپنی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف عام شہری بلکہ غریب، متوسط اور سفید پوش طبقے کو بھی رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار کے لیے معیاری اشیاء آسانی سے دستیاب ہو رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی شہری مناسب قیمتوں پر کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری اشیاء خرید کر اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں گے