ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) محافظ ہی لٹیرے نکلے ٹریکٹر چھیننے کے الزام میں پنجاب پولیس نے سندھ
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) محافظ ہی لٹیرے نکلے ٹریکٹر چھیننے کے الزام میں پنجاب پولیس نے سندھ پولیس کے دو اہلکاروں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ٹریکٹر برآمد مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا رحیم یارخان پولیس کی کاروائی میں ایس ایس پی گھوٹکی نے بھی تعاون کیا ہے ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں تفصیل کے مطابق : کوٹ سبزل پولیس نے سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے میں کاروائی کرکے ٹریکٹر کی ڈکیٹی کی واردات میں ملوث سندھ پولیس کے تھانہ اوباڑو کی پولیس چوکی کموں شہید کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل غلام مرتضی پولیس اہلکار فرمان علی اور تیسرے ملزم عبدالمجید چاچڑ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ٹریکٹر ٹرالی برآمد کرلی ہے نقاب پوش ملزمان نے تین روز قبل کوٹ سبزل کے علاقے سے ٹریکٹر ڈرائیور اور کلینر کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت اغوا کرلیا تھا مغویوں کو ہاتھ پاوں باندھ کر سنسان جگہ پر چھوڑدیا تھا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگیے تھے ملزمان کو ڈکیٹی اغوا کے مقدمے میں نامزد کرکے حوالات میں بند کردیا ہے ملزمان کی گرفتاری میں ایس ایس پی گھوٹکی انور کھتران نے بھی تعاون کیا ہے