November 17, 2026

عمرکوٹ(رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ملک بھرکی طرح کنری اورعمرکوٹ میں بھی شیعہ

IMG-20260313-WA0096

عمرکوٹ(رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ملک بھرکی طرح کنری اورعمرکوٹ میں بھی شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع عمرکوٹ کی جانب سے یومِ القدس کے موقع پر بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیاں قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کی طرح عمرکوٹ میں علامه ارشادعلی عرفانی عباس شاه محمدزمان کھوسو۔ غضنفرعلی کهیری کی قیادت میں پنج پیر عزاخانه ابوطالب سے پریس کلب تک ریلی نکالی گٸی جبکه تحصیل کنری شھر میں بھی ریلی مرکزی امام بارگاہ الحسینی کنری سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی، جہاں ریلی کا اختتام ہوا۔ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے صوباٸی مشیر سیدعباس علی کاظمی ضلع عمرکوٹ کے صدر محرم علی جعفری نے کی۔ریلی میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ یوتھ، ماتمی انجمنوں اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پریس کلب پہنچنے کے بعد ریلی کے شرکاء سے سید عباس علی شاہ کاظمی ، محرم علی جعفری، مولانا مقصودعلی مھدوی، دیگر علماء اکرام نےخطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کریں۔