November 17, 2026

اللہ کا واسطہ مجھے ایک پستو۔ل دو اورمیرے بیٹے کے قا۔تل کو میرے سامنے لاؤ ، میری مامتا تب سکون سے

FB_IMG_1773379124498

اللہ کا واسطہ مجھے ایک پستو۔ل دو اورمیرے بیٹے کے قا۔تل کو میرے سامنے لاؤ ، میری مامتا تب سکون سے بیٹھے گی جب بیٹے کے قا۔تل کو خود گو۔لی مارونگی ۔۔۔۔ لاہور کی ایک ماں کی فریاد : لاہور کے رانا ٹاؤن کے حمزہ نے 2 سال قبل ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی ، لڑکی کے گھر والے ذات برادری سے باہر شادی پر آمادہ نہ تھے لاکھ کوشش پر بھی جب گھر والے نہ مانے تو اقرا نے عدالت میں جا کر حمزہ سے نکاح کر لیا اور اسے بیوی بنا کر رانا ٹاؤن اپنے گھر لے آیا ، سسرال والوں نے لڑکی کو خوش دلی سے قبول کیا اور اپنے بیٹے کی من پسند بیوی کا بہت خیال رکھتے تھے لیکن اقرا کے بھائیوں اور والدین نے پہلے دن سے پیغام بھیجنا شروع کردیے کہ حمزہ ہماری عزت کو بھگا کر لے گیا ہے ہم بدلہ ضرور لیں گے ۔۔۔ دو روز قبل حمزہ اپنے ایک کزن کے ساتھ گھر کے قریب ہی انکی دکان پر موجود تھا کہ اقرا کا بھائی ایک دوست کے ساتھ آیا اور آتے ہی انہوں نے اندھا دھند فائیر۔نگ کردی ، اور فرار ہو گئے ، حمزہ زخمی حالت میں دکان کے باہر گرا ہوا تھا ہر کوئی اسے دیکھنے لگ گیا جب کافی دیر بعد کچھ لوگ اندر گئے تو دیکھا حمزہ کا کزن احمد خون میں لت پت اور بے جان پڑا تھا ، دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا ، احمد تو دم توڑ چکا تھا لیکن حمزہ نازک حالت میں میو ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے ، حمزہ کی حاملہ بیوی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے شوہر کو زخمی اور اسکے کزن کی جان لینے والا میرا اپنا بھائی ہے ، میرا سینہ تب ٹھنڈا ہو گا اگر میرے بھائی کو اسی طرح گو۔لیاں مار کر ق۔ت۔ل کیا جائے ، دوسری جانب احمد کی والدہ نے کہا کہ ہمیں قا۔تل پکڑے جانے سے کوئی غرض نہیں ، میرے بیٹے کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تھی ، قا۔تل کو میرے سامنے لایا جائے میں اسے اپنے ہاتھ سے گو۔لی مارونگی ، بے شک کوئی مجھے پھا۔نسی چڑھا دیے ، ہمیں عدالتوں سے نہیں سی سی ڈی اور مریم نواز سے فوری انصاف چاہیے ۔۔۔