November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب

IMG-20260313-WA0087

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی جانب سے روز مرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد ۔ اس موقع پر
ڈی پی او خوشاب نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او خوشاب نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے.