لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر خوشاب ،سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب ملک
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر خوشاب ،سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب ملک عمران بشیر اعوان نے الہجویری ایجوکیشنل ہائی اسکول چونگی امر سدھو لاہور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل ملک تصور حسین اعوان پدھراڑ اور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ چیف گیسٹ ملک عمران بشیر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوءے سربراہ ادارہ اور جملہ ٹیچنگ سٹاف کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی بھرپورحوصلہ افزائ کی۔