زبیر علی کو ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا مقرر ہونے پر مبارکباد ۔اکرام الدین
زبیر علی کی تعیناتی صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کا بہترین فیصلہ ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ زبیر علی کو ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ زبیر علی کی تعیناتی صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کا بہترین فیصلہ ہے- زبیر علی ترقیاتی منصوبہ بندی، تنظیم سازی ، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ روابط اور تکنیکی امور میں مہارت کے ساتھ بیرون ملک سے فشریز اور ایکواکلچر میں کئی اسناد کا حامل ہے۔ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے مزید کہا کہ اداروں میں شفافیت کی اشد ضرورت ہے اور دیانتدار افسران کی تعیناتی بہترین اقدام ہیں تا کہ ادارے ترقی کر سکے بہترین اور قابل افسران کی تعیناتی سے ہی ادارے آگے جا سکتے ہیں۔