November 17, 2026

اسلام آباد آئی 8 کا ڈان عثمان مرزا آج سے پانچ سال پہلے۔ 2021۔ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک نوجوان جوڑے کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئی

FB_IMG_1773329320548

اسلام آباد آئی 8 کا ڈان عثمان مرزا

آج سے پانچ سال پہلے۔ 2021۔ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک نوجوان جوڑے کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا لیکن مجرم اثر و رسوخ اور مالی طور پر بہت طاقتور تھا اور متاثرہ جوڑے کو دو کروڑ روپے دے کر عدالت میں ان سے اپنی مرضی کے بیانات دلوائے اور چند ماہ کے بعد کیس سے بری ہو گیا
لیکن پولیس نے کیس کا پیچھا نہ چھوڑا اور عدالت سے وقت طلب کیا یوں کیس دوبار ٹرائل میں لگا رہا اس دوران پولیس نے اس ویڈیو جو وائرل ہوئی تھی اس کی آواز اور ان کی اصل آواز کو اور تمام ویڈیوز میں آنے والے ان کے دوستوں کے چہروں اور آواز کا فرانزک کروایا جو آپس میں میچ کر گیا پھر پولیس نے ان تمام ثبوتوں کے ساتھ عثمان مرزا کو دوبارہ گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا بعد ازاں مکمل ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت نے عثمان مرزا کو اس کے باقی ساتھیوں سمیت 25 سال کی قید سنائی

نتیجہ اگر پولیس چاہے اور پوری دیانتداری سے کیس کا پیچھا کرے تو عدالتوں کے لیے فیصلہ کرنا بہت آسان ہوتا ہے