November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی) ویٹرنری ہسپتال ہارون آباد میں احمد واہلہ نامی شہری اپنے جانور کو چیک کروانے کے لیے ہسپتال آیا۔ اس

Screenshot_2026-03-09_210431

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی)
ویٹرنری ہسپتال ہارون آباد میں احمد واہلہ نامی شہری اپنے جانور کو چیک کروانے کے لیے ہسپتال آیا۔ اس دوران اچانک اس کے موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ اچانک لگی اور تیزی سے پھیل گئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور پر کوشش کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور کچھ ہی دیر میں آگ بجھا دی گئی۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ احمد واہلہ کا موٹر سائیکل مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ واقعے کے بعد ویٹرنری ہسپتال میں موجود شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی بروقت دیکھ بھال ضروری ہے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔