November 17, 2026

. بیو رو چیف و ہا ڑ ی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضع دھلو کھوہ ٹبی والا 15 پر کال کرنا شہریوں کے

Screenshot_2026-03-12_201208

. بیو رو چیف و ہا ڑ ی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضع دھلو کھوہ ٹبی والا 15 پر کال کرنا شہریوں کے لیے عذاب بن گیا،کال کرنے والے کو جیل بند کردیا عدالت نے معاملہ سنا تو موقع پر ڈسچارج کردیا ایس ایچ او تھانہ کرمپور کے نواحی علاقے موضع دھلو کھوہ ٹبی والا پر قبضہ گروپ بنا ہوا ہے جنہوں نے محمد ناصر لودھی کی انتقال شدہ سڑک پر قبضہ کر لیا تھا جو کہ ناصر لودھی نے اپنے رقبے کی سہولت کےلیے لی تھی ناصر لودھی کا کہنا ہے میں اپنی فصل کی کٹائی کے لیے ہارویسٹر مشین لے کر اپنی سڑک پر گیا قبضہ گروپ نے گزرنے سے انکار کردیا اور ساتھ دھمکیاں بھی اگر گزرنے کی کوشش کی مشین کو آگ لگا دیں گے جس پر ناصر لودھی نے 15 پر کال کی تھانہ کرم پور کے تھانیدار آصف خان موقع وقوعہ پر پہنچے اور دونوں فریقین کو گرفتار کر کے تھانہ کرم پور لے گیے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او نے بھی فریقین ناصر لودھی اور ناصر چوہان کے خلاف باہم فساد کا مقدمہ درج کر کے دونوں کو حوالات میں بند کر دیا۔ کھوہ ٹبی والا کے رہائشی محمد رشید اور محمد زین ولد ناصر لودھی رات تقریباً 8 بجے تھانہ کرم پور پہنچے اور ان کی رات 2 تک بجے کوئی بات نہیں سنی گئی تو عدالت میں معروف قانون دان محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈوکیٹ پیش ھوئے عدالت نے ملزمان کو موقع پر ڈسچارج کر دیا اور رہا کروادیا ذرائع کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 عوام کی سہولت کے لیے قائم کی گئی ہے، مگر کرمپور میں اسے شہریوں کے لیے عذاب بنا دیا گیا ہے۔ مقامی افراد نے الزام لگایا کہ زمین پر قبضہ کی اطلاع کیلئے ناصر لودھی نے کال کی اطلاع دینے پر پولیس کا سخت رویہ اختیار کرنا عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او زمان لیاقت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “15 ہمارے لیے عذاب بن چکی ہے کیونکہ لوگ معمولی معاملات پر بھی بار بار کال کر دیتے ہیں۔”
شہریوں اور سماجی حلقوں نے تھانہ کرمپور پولیس کے رویے اور ایس ایچ او کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے او ر شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید برآں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کے اگر 15 پر کال پر شہریوں کے خلاف پرچہ ہی ہونا ہے تو یہ سہولت جو عذاب بن چکی ہے ختم کر دی جائے