نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات اور
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن 4 ملزمان گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی جانب سے ضلع کو منشیات اور گٹکا سپلائی سے پاک کرنے کے لیے جاری کردہ خصوصی احکامات کے تحت، مختلف تھانوں کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی ہیں۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی سخت مانیٹرنگ کے نتیجے میں، ایس ایچ او تھانہ قاضی احمد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مرید خان جوکھیو کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی، جس پر تھانہ قاضی احمد میں مقدمہ نمبر 104/2026 (u/s 3/4 PEHO Act) درج کر لیا گیا ہے۔گٹکا اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف مہم میں درج ذیل کامیابیاں حاصل ہوئیں
ایس ایچ او ایئرپورٹ نے ملزم واجد علی راجپوت کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 80 ساشے گٹکا مین پوری اور 200 ساشے Z-21 برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 32/2026 (u/s 4/8 Gutka Act) درج کیا گیا ہے۔ایس ایچ او کھڈھر نے کارروائی کے دوران دو ملزمان 1. سلیم مگسی اور 2. جانو مگسی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 210 ساشے Z-21 گٹکا برآمد ہوئے۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 24/2026 (u/s 4/5/8 Gutka Act) درج کیا گیا ہے۔ضلع شہید بینظیر آباد میں منشیات، گٹکا اور مین پوری کے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔ تمام ایس ایچ اوز کو سخت ہدایت ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ان جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں۔