ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا وائیٹل گروپ والے نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب بہاولنگر سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ رحمتوں برکتوں اور فضیلتوں والا ہوتا ہے اس بابرکت مہینے میں ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ مکمل اہتمام کے ساتھ روزے رکھے اور بیس رکعات تراویح کا باقاعدگی سے اہتمام کرے۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں مستحق خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے، لہٰذا اہلِ خیر حضرات دل کھول کر زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ ادا کریں تاکہ کوئی بھی گھر افطار اور سحر سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے علماء کرام اور آئمہ مساجد سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات اور بیانات میں خدمتِ خلق اور اتحادِ امت کا پیغام عام کریں۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی حقیقی برکتوں سے مستفید ہونے، مکمل روزے رکھنے، باجماعت تراویح ادا کرنے اور مستحقین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]