23

عمرکوٹ ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ڈھاٹ کے رانا پی پی ایم پی اے رانا ھمير سنگھ سوڈھو

عمرکوٹ ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ڈھاٹ کے رانا پی پی ایم پی اے رانا ھمير سنگھ سوڈھو کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر رانا ہاؤس عمرکوٹ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کیک کاٹا گیا اور سالگرہ کی خوشیاں منائی گئیں۔ تقریب میں سیاسی اور سماجی حلقوں، وکلا، اساتذہ، تاجروں اور مختلف برادریوں کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لوک فنکارہ مائی دھائی نے اپنے سروں سے تقریب کی رونق بڑھائی، جبکہ نوجوانوں نے ڈانڈیا ڈانس کر کے خوشیاں منائیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاٹ کے رانا پی پی ایم پی اے رانا ھمير سنگھ سوڈھو کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر رانا ہاؤس عمرکوٹ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں رانا ھمير سنگھ سوڈھو کے چاہنے والوں نے کیک کاٹا اور سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔ اس موقع پر عمرکوٹ کے سیاسی و سماجی حلقوں، وکلا، اساتذہ، تاجروں اور شہر کی مختلف برادریوں کے معززین نے شرکت کی، جن میں مھاراج چیتن جوشی، کنول موھن لال رتنانی، گوتم سنگراسی، کنہیا موھن لال رتنانی، وکیل بھورا لال بھیل، ابراہیم بجیر، مشتاق رند، بنسی مالھي، مکھی سروپ مالھی، دھرم داس نر بھانی، عالمگیر بلال، چترو مل پرمار، وکیل کیلاش کولھی، اتم سنگراسی، ڦرسو مل مالھی، کامریڈ یوسف نہڑی، عبداللہ کھوسو، کرشن بجیر، عیدل کنبھر، سنتوش کمار کالانی، مشتاق راتھوڑ، پامسٹ بھگوانداس جٹیہ، شنکر لال جٹیہ، وجیش رائسینگانی سمیت دیگر شامل تھے۔ تقریب کے دوران رانا ھمير سنگھ سوڈھو کی سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ رانا ھمير سنگھ سوڈھو ہمیشہ اپنے علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ رانا ھمير سنگھ سوڈھو نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے عوام کے لیے بہت سی خدمات انجام دی ہیں اور ہمیشہ بغیر کسی فرق کے ہر فرد کے مسئلے کو حل کروانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو انتہائی قابل تحسین عمل ہے۔ تقریب میں مقامی رہنماؤں، سماجی شخصیات اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے رانا ھمير سنگھ سوڈھو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور عوام کے ساتھ قربت کی وجہ سے وہ عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ شرکاء نے انہیں مبارکباد دی اور دعا کی کہ وہ طویل عمر پائیں اور آئندہ بھی علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں