سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے عیدالفطر کے موقع پر
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے عیدالفطر کے موقع پر بازاروں میں بڑھتے رش کے پیش نظر تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک روانی کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ کمشنر نے واضح کیا کہ چاہے پختہ ہو یا عارضی، کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور ڈبل پارکنگ پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سٹی بیوٹیفکیشن کے تحت سٹی روڈ اور کچہری بازار میں جاری ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ یہ کام 31 مئی تک مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے اجلاس میں شریک تاجروں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔