بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب، سلمیٰ بھٹ نے بھکر میں سرپرائز وزٹ کیا
بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب، سلمیٰ بھٹ نے بھکر میں سرپرائز وزٹ کیا اور سہولت بازار سمیت مختلف سرکاری اور کاروباری اداروں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھکر، احسان علی جمالی، انجمن تاجران کے صدر رانا اشرف، اور دیگر محکموں کی ٹیمیں بھی انکے ساتھ موجود تھیں۔
معاون خصوصی نے مارکیٹوں اور سہولت بازار میں ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران وہ مختلف دکانوں اور اسٹالز پر گئیں اور تاجروں اور صارفین سے براہ راست گفتگو کی تاکہ عوام کو دستیاب سہولیات اور اشیاء کی دستیابی کا حقیقی جائزہ لیا جا سکے۔
اس موقع پر سلمیٰ بٹ نے محکمہ فوڈ ،پولیس،انجمن تاجران، اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری ادارے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور تاجروں پر زور دیا کہ مارکیٹوں میں ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کو کسی بھی صورت برداشت نہ کیا جائے اور قیمتوں کی نگرانی سختی سے کی جائے۔