خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سردار قنبر رضا خان بلوچ انچارج پبلک فورم ٹو ایم پی اے سردار علی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سردار قنبر رضا خان بلوچ انچارج پبلک فورم ٹو ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست اور عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کی قیادت میں حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
سردار قنبر رضا خان بلوچ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں تک مؤثر انداز میں آواز پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ دن رات عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سردار قنبر رضا خان بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی عوام کی خدمت اور علاقائی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف رکھیں گے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔