November 17, 2026

گوجرہ / مونگی بنگلہ: نواحی گاؤں چک نمبر 156 گ ب پدری میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے

IMG-20260312-WA0048

گوجرہ / مونگی بنگلہ:

نواحی گاؤں چک نمبر 156 گ ب پدری میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے جہاں تقریباً 30 سال پرانی واٹر سپلائی لائن خستہ حالی کا شکار ہو کر جگہ جگہ سے لیک ہو رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق تقریباً 8 کلومیٹر لمبی مین لائن ہے جو جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے گٹروں کا گندہ پانی گھروں تک پہنچ رہا ہے، جس کے باعث لوگ مجبوراﹰ گندا پانی استعمال کر رہے ہیں اور علاقے میں ہیپاٹائٹس سی سمیت دیگر بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

اس اہم عوامی مسئلے پر مقامی شہری محمد لقمان مانی پوریا نے آواز بلند کی اور مختلف فورمز پر مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔

بالآخر 7 سال کی مسلسل محنت اور کوششوں کے بعد معاملہ Office of the Ombudsman Punjab تک پہنچا جہاں سماعت کے بعد یہ قرار دیا گیا کہ گاؤں کی واٹر سپلائی لائن واقعی اپنی عمر پوری کر چکی ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

محکمہ Punjab Public Health Engineering Department کی رپورٹ کے مطابق نئی واٹر سپلائی لائن بچھانے کے لیے 64.7 ملین روپے کا تخمینہ تیار کیا جا چکا ہے۔

محتسب پنجاب نے Housing, Urban Development & Public Health Engineering Department Punjab کے سیکرٹری کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے منصوبے پر ضروری کارروائی کریں اور 30 دن کے اندر پیش رفت رپورٹ پیش کریں۔ اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے کے بعد جلد نئی واٹر سپلائی لائن بچھائی جائے گی تاکہ گاؤں کے عوام کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی میسر آ سکے۔

“محمد لقمان مانی پوریا”