November 17, 2026

چوک گروٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک

IMG-20260311-WA0065

چوک گروٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کاوش سے چوک گروٹ تا جوہرآباد روڈ کی تعمیر کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سےکوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے سب انجینئر ہائی وے مرید حسین اور کنسلٹنٹ کے ہمراہ جاری کام کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ سوشل ورکر ملک وارث بگھور بھی ان ہمراہ تھے۔