خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لآبر کا ڈی پی او
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لآبر کا ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے جوہرآباد میں مرکزی جلوس کا وزٹ۔ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات چیک کئے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او سٹی جوہرآبار نے جلوس کے روٹ کے متعلق بریفننگ دی۔
خوشاب پولیس کے 200 کے قریب پولیس افسران و جوان یوم علی کے موقع پر جوہرآباد کے مرکزی جلوس ہائے کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
جلوس کے روٹ پر واقع گلیوں اور راستوں کو بیرئیرز/ قناتیں لگاکر سیل کیاگیا ہے۔
جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔