November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سب انسپکٹر غلام شبیر متعینہ تھانہ سٹی جوہرآباد کی ریٹائرمنٹ کے

IMG-20260311-WA0060

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سب انسپکٹر غلام شبیر متعینہ تھانہ سٹی جوہرآباد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی میزبانی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جوہرآباد سرکل امجد علی نے کی۔
تقریب میں پولیس افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سب انسپکٹر غلام شبیر کی خدمات کو شاندارالفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے اُن کی پیشہ ورانہ دیانتداری، فرض شناسی اور محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر سب انسپکٹر غلام شبیر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد ، افسران اور ملازمین کی جانب ے تحائف بھی پیش کیے گیے۔ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔