سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے یومِ علیؓ کے موقع پر ڈپٹی
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے یومِ علیؓ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سرگودھا میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس مقررہ اوقات کے مطابق نکالے اور اختتام پذیر کیے جائیں اور عزاداروں کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔