خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)علاقے کی معروف سماجی شخصیات سابق ناظم ملک احسان قادر مجوکہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)علاقے کی معروف سماجی شخصیات سابق ناظم ملک احسان قادر مجوکہ ،ملک اعجاز حسین برہان اور ملک محمد حسن گجنہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ تینوں شخصیات نے مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری دے کر عبادات ادا کیں اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔عمرہ کی ادائیگی کے دوران انہوں نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کیے اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعا کی۔ اس روحانی سفر پر ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب ،علاقہ مکینوں، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو ، ملک حاجی اختر حسین کلو، راجہ محمد رضوان ، ملک اظہر حسین بگہ ، ملک حکیم محمد وارث پہوڑ اور دیگر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
سماجی حلقوں نے کہا کہ عمرہ کی سعادت ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے اور یہ ایک عظیم روحانی تجربہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تینوں شخصیات کی عبادات کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی زندگی میں مزید نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
علاقہ بھر کی سماجی، عوامی اور ادبی شخصیات نے بھی ملک احسان قادر مجوکہ ، ملک اعجاز حسین برہان اور ملک محمد حسن گجنہ کو عمرہ کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعائیں کیں۔