ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی) ہارون اباد کے معروف معالج حکیم و ڈاکٹر محمددین بھٹی مرحوم کے صاحبزادوں محمد ندیم بھٹی
ہارون اباد
(نمائیندہ خصوصی)
ہارون اباد کے معروف معالج حکیم و ڈاکٹر محمددین بھٹی مرحوم کے صاحبزادوں محمد ندیم بھٹی ،محمدنعیم بوبی بھٹی اور احمد ندیم بھٹی امتیاز میڈیکل اسٹور والوں کی جانب سے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے جنرل سٹور ،ڈیپارٹمینٹل سٹور کا اضافہ کرنے اور نئی بلڈنگ نزد مشتاق شاہ دربار قبرستان روڈ شفٹ ہونے پر افتتاحی تقریب پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں دوست احباب اور اہل علاقہ نے شرکت
اس موقع پر ڈاکٹر محمددین کے بیٹوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماے والد مرحوم نے اس شہر میں بطور معالج ساری زندگی لوگوں کی خدمت کی ہم ان جیسی خدمت تو نہیں کرسکتے پھر بھی ہم اللہ پاک کا شکر اداکرتے ہیں کہ رب العزت نے ہمیں ہمارے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ رہنے کی توفیق عطاء فرمائی انہوں نے کہاکہ ہم افطاری پر تشریف لانے والے تمام مہمانوں کے مشکور ہیں
اخر میں جملہ مرحومین اور ڈاکٹر محمددین کی بخشش کیلئے اللہ پاک کے حضور دعا کی گئی