سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)یوم علی کے موقع پر سکھر اور رھڑی ماتمی جلوس کی
سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)یوم علی کے موقع پر سکھر اور رھڑی ماتمی جلوس کی گذرگاہوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیاگیا ،عزادار حسین و شہریوں سمیت مسافر گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ کی جانب سے یوم علی کے موقع پر سکھر کی مرکزی امام بارگاہ اور روھڑی شاھ نحف امام بارگاھ سے نکالے جانے والے ماتمی جلوس کی گذرگاہوں سمیت دیگر راستوں کوخاردار تاریں اور رکاوٹیں قناتیں لگا کر بندکردیا گیا جس کے باعث عزادار حسین کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل کے مطابق یہ انتظامات ممکنہ خطرات کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کے تحت کئے گئے ہیں۔جبکہ قدیمی زردی مبارک مرحوم بلبل سندھ ذاکر اہلبیت سید زوار حسین رضوی جو اسکو برآمد کرایا کرتے تھے اب ان کے عزیرزان بر آمد کراتے ھیں