October 28, 2026

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مارکیٹس میں مختلف دکانوں،جنرل بس اسٹینڈ اور پٹرول پمپس کا دورہ کیا انہوں نے اشیا خورونوش کی قیمتوں، معیاد،وزن،75مائیکرون شاپر سائز کے

IMG-20240921-WA0158

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مارکیٹس میں مختلف دکانوں،جنرل بس اسٹینڈ اور پٹرول پمپس کا دورہ کیا انہوں نے اشیا خورونوش کی قیمتوں، معیاد،وزن،75مائیکرون شاپر سائز کے استعمال،پٹرول کی قیمتوں، پیمانہ جات اور جنرل بس اسٹینڈ پر کرایہ نامہ،صفائی ستھرائی، مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے میڈیکل سٹورز پر ادویات کی خرید و فروخت کے ریکارڈ، معیاد، لائسنس اور دیگر معاملات کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے مارکیٹس کے معائنے کرکے اشیاء کی قیمتوں،وزن، معیار اور معیاد سمیت دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور گراں فروشی پر بھاری جرمانے، مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مزید کہا کہ دکاندار نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھیں گراں فروشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ پیمانہ جات پورے رکھیں اور مقررہ قیمت پر پٹرول فروخت کریں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے 75مائیکرون شاپر کی فروخت یقینی بنانے کیلئے بھی جانچ پڑتال جاری ہے انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ معائنہ کے دوران ٹکٹ کاؤنٹر عملہ کو کرایہ نامہ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی اور میڈیکل سٹورز مالکان سے کہا کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے، ممنو عہ و زائد المعیاد ادویات کی فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس لئے تمام میڈیکل سٹورز قانون تقاضے پورے رکھیں۔