سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ کر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال کی عمارت کے رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے لیے جامع منصوبہ بنانے کا حکم دیا جبکہ پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے سرجیکل بلاک، وارڈز اور آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کر کے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ایم ایس نے پارکنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی بہتری سے متعلق بریفنگ دی۔