November 17, 2026

اسلام آباد( راجہ نورالہی عاطف سے) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اسٹریلیا ملک محمد نواز کلیرا کی وفاقی

IMG-20260310-WA0177

اسلام آباد( راجہ نورالہی عاطف سے) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اسٹریلیا ملک محمد نواز کلیرا کی وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ایم این اے نصیر عباس سدھو سے نیشنل اسمبلی میں ملاقات۔ اس موقع پر ملک محمد نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھا ہے اور ملک میں زر مبادلہ کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر نامساعد حالات کے باوجود ترقی کا سفر جاری ہے اور اقوام عالم میں ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس پر سپہ سالار اور پوری پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودری نے حکومت کی طرف سے ضلع خوشاب کے حلقہ این اے 88 کے بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائ گئ۔ اس موقع پر چکوال سے اہم سماجی شخصیت قیصر ملک بھی موجود تھے۔