سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ایف ایم 101 ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام،، ادب نامہ کے تحت
سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ایف ایم 101 ریڈیو پاکستان سرگودھا کے
پروگرام،، ادب نامہ کے تحت
،، نعتیہ مشاعرہ،، کاانعقاد کیاگیا۔ جس کی میزبان: محترمہ منزہ انور گوئیندی تھیں جبکہ پروڈیوسر : فریحہ کنول اور معاون : نعمان شفیق تھے۔شرکائے محفل میں ممتاز عارف، مومن ہاشمی، فرخ اعجاز نصیر، ارشد محمود ارشد، یونس خاموش، عابدہ نذر، عبداللہ علی ہاشمی اورمحمد فریدالدین سیالوی کے نام شامل ہیں۔بعد از مشاعرہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئ اور شرکائے محفل میں گجرات سے تعلق رکھنے والے سیرت ایوارڈ یافتہ شاعر ڈاکٹر محمد افتخار الحق ارقم کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتب، “سرمایہْ ثناء، اسمہ احمد،ثوابِ سخن اور،بخششاں دا وسیلہ” تقسیم کی گئیں۔