November 17, 2026

گاؤں احمد عارفانی باغ کورنگی میں مبینہ لینڈ مافیا کی سرگرمیاں، غریب مکینوں میں تشویش

IMG-20260310-WA0170

گاؤں احمد عارفانی باغ کورنگی میں مبینہ لینڈ مافیا کی سرگرمیاں، غریب مکینوں میں تشویش
کراچی (نمائندہ) گاؤں احمد عارفانی باغ کورنگی میں مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی سرگرمیوں کے باعث مقامی غریب مکینوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چند افراد زمینوں پر قبضے اور لوگوں کو بے گھر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جس سے علاقے کا امن متاثر ہو رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق الطاف ابڑو، قادر بخش عارفانی، میر حسن بروہی، نظر مگسی، مجید چانڈیو، روشن چانڈیو، داؤد پنھور اور ریاض سومرو سمیت بعض افراد کے نام اس معاملے میں زیرِ بحث آ رہے ہیں۔ متاثرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے غریب مکینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب اس حوالے سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کورنگی پریس کلب کے صدر صفدر آرائیں کا اس معاملے سے کوئی براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہوا۔ صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پریس کلب اور اس کی قیادت کا کردار ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور انصاف کی آواز بلند کرنے میں رہا ہے۔
علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر حقائق سامنے لائیں اور غریب عوام کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔