سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی میں شہریوں کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی شرکاء نے ہاتھوں
سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی میں شہریوں کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج آئی ایس آئی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حمایت میں نعرے درج تھے اور شرکاء پاک فوج آئی ایس آئی زندہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے ریلی میں شامل معزز شہریوں ذوالفقار ملاح ،امير بخش ملاح، لالڈنو شيخ ۽ محمد نواز ميرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہماری بہادر فوج نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جسکے بعد سے ہندوستان اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے افغانستان کے ساتھ ملکر بے گناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جسکا ہماری فوج نے موثر جواب دیا ہمارے جوانوں کا عزم پہاڑوں سے بلند ہے۔ آپریشن ‘غزوۃ الحق’ (حق کی جنگ) اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مٹی پر کسی بھی فتنہ گروہ کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پاکستانی عوام کو پاک فوج آئی ایس آٙئی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمیں ان پر فخر ہے اور دعا گو ہیں کہ ہماری سرحدوں کی اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے اللہ پاک ہمارے محافظوں کی حفاظت فرمائے اور ان کا حامی و ناصر ہو آمین