عادل اصغر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی آر) سید سبطِ حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا) ہینڈ آئوٹ نمبر:214 *پنجاب یونیورسٹی میں دفتر صوبائی محتسب پنجاب کی آگاہی مہم کا آغاز*
عادل اصغر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی آر)
سید سبطِ حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا)
ہینڈ آئوٹ نمبر:214
*پنجاب یونیورسٹی میں دفتر صوبائی محتسب پنجاب کی آگاہی مہم کا آغاز*
آگاہی مہم کسی بھی ادارے کی بہتری اور اسکی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صوبائی محتسب پنجاب کا محکمہ ہمہ وقت عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لئے تیار ہے۔ یہ کہناتھاصوبائی محتسب کے میڈیا ایڈوائزر جناب عبدالباسط خان کا جنہوں نے آج اورینٹل کالج لاہور میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئےاپنے ادارے کی اہمیت اور اسکی عمل داری کے بارےشرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سینئر رجسٹرار شاہد عباس نے شرکاء کو ادارے میں شکایات درج کروانے کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا سید سبط حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عادل اصغرنے بھی طلبہ و طالبات سے ادارے کے بارےمیںاظہارے خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر طلبا و طالبات نے سوالات بھی کئے اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ محتسب پنجاب کا میڈیا ونگ مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں اپنا پروگرام ترتیب دے چکا ہے۔