سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان ریلوے پولیس سکھر ڈویژن میں سنیارٹی کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن کا
سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان ریلوے پولیس سکھر ڈویژن میں سنیارٹی کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن کا سلسلہ جاری، نئے پرموڈ ہونے والے ریلوے پولیس ملازمان سے ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ فیلڈ میں جا کر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گے، ایس پی ریلوئے سکھر رانا ارسلان ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس سکھر ڈویژن میں سنیارٹی کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن رانا ارسلان ، ڈی ایس پی ریلوئے پولیس سکھر ڈویژن محمد خرم خورشید نے سنیارٹی کی بنیاد پر نئے پرموڈ ہونے والے ریلوے پولیس ملازمان کوبیجیز لگائے ،نئے پرموڈ ہونے والے ریلوے پولیس ملازمان میں سب انسپکٹر جہان خان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر داو¿د ملک اور ہیڈ کانسٹیبل عبد الطیف شامل ہیں،تقریب کے دوران ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن رانا ارسلان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے نئے پرموڈ ہونے والے ریلوے پولیس ملازمان سے ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ فیلڈ میں جا کر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گے اور ریلوے پولیس سکھر ڈویڑن کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر ایس پی ریلوے پولیس آفیس کے اسٹاف کے علاوہ دیگر ریلوے پولیس ملازمان بھی شامل تھے۔