November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ مفتی

IMG-20260310-WA0140

سکھر (بیورورپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد حسین قادری جیسی علمی و روحانی شخصیت کی حیات و خدمات پر لکھی گئی کتاب محض ایک سوانح عمری نہیں بلکہ علم تقویٰ اور خدمت دین و ملت کے ایک سنہری دور کی دستاویزی تاریخ ہے جسے اسلامی اسکالر مفتی محمد عسجد نعمان قادری نوری نے تحریر کرکے اہل ذوق کے دل جیت لیئے ہیں یہ بات انہوں نے کتاب پیش کرنے کے موقع پر مفتی عسجد نعمان قادری نوری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مصنف نے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد حسین قادری کے مختلف ادوار کو جس ترتیب اور محبت سے قلم بند کیا ہے وہ یقینا حروف حروف جوڑ کر لفظ لفظ ملاکر ایک مہکتا گلدستہ سجادیا ہے مذکورہ کتاب میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد حسین قادری کے علمی سفر، زمانہ طالب علمی ان کے اساتذہ کرام، ان کی فقہی بصیرت پر سیر حاصل قلم اٹھایا گیا ہے خاص طور پر فتاویٰ نویسی میں ان کے محتاط اور مدلل انداز کو بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ ان کا زہدو تقویٰ، وسیع مطالعہ، شریعت و طریقت کا حسین امتزاج اپنی مثال آپ تھا۔اس کتاب میں مفتی محمد حسین قادری کے ملک و بیرون ملک تبلیغی دوروں،علمی و علمی جدوجہد، انداز خطابات پر بھی گفتگو کی گئی ہے انہوں نے کتاب کی اشاعت اور عوام میں مقبولیت پر مفتی عسجد قادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کتاب کی آسان سادہ سیلس اور پراثر تحریر پہلی سطر کے ساتھ ہی پوری کتاب پڑھنے کی طرف قارئین کو مائل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنف نے مبالغہ آراٸ سے بچتے ہوئے حقائق کو اس طرح بیان کیا ہے کہ مفتی محمد حسین قادری کی ہمہ گیر، ہمہ جہت شخصیت کا وجاہتی رعب اور شفقت دونوں ساتھ ساتھ محسوس ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ احساس پختہ ہوجاتا ہے کہ مفتی محمد حسین قادری جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہے اور اپنی اہلیت، صلاحیت اور روحانیت سے آئندہ کی نسلوں کی آبیاری کرتی ہیں یہ کتاب طالب علموں اور عام مسلمانوں کےلئے ایمان و عقیدے کو تازہ کرنے کا ذریعہ ہے غیاث الدین قادری نے کتاب پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ایک ایسے چراغ کی حقیقی داستان ہےجس نے سینکڑوں نہیں بلکہ لاکھوں اذہان وقلوب کو روشن کیا۔ غیاث الدین قادری نے کہا کہ مفتی محمد حسین قادری کی زندگی صرف مسجد و مدرسہ تک محدود نہیں رہی بلکہ انہوں نے پاکستان اور ملت اسلامیہ کی رہنمائی کےلئے ہر کٹھن مرحلے پر اعلائے کلمتہ الحق بلند کیا کتاب میں ان کی مذہبی سیاسی سماجی بصیرت قائدانہ صلاحیت مذہبی و سیاسی تحریکوں میں صف اول کا کردار نہایت اختصار اور جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے یہ کتاب مفتی محمد حسین قادری کی اعلیٰ و ارفع شخصیت کا مکمل احاطہ کرتی ہے یہ محض ایک سوانح نہیں بلکہ ایک اصلاحی نصاب ہے جو قارئین کو علم کے ساتھ ساتھ عمل کی طرف راغب کرتی ہے۔