سکھر: بیڈمنٹن آفیسرز کلب کے تربیتی کیمپ کے جونیئر کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم
سکھر: بیڈمنٹن آفیسرز کلب کے تربیتی کیمپ کے جونیئر کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم
سکھر (بیورورپورٹ)
سکھر بیڈمنٹن آفیسرز کلب کے زیرِ اہتمام گزشتہ دو ماہ سے جاری تربیتی کیمپ میں شریک جونیئر بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے اعزاز میں سکھر جیمخانہ آفیسرز کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں، کوچز اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں کلب کے صدر بابر علی بلو، سیکرٹری جنرل وقاص شیخ، خزانچی و ہیڈ کوچ خرم منگی، سینئر پلیئرز و کوچ طاہر چنہ، اسرار بھٹی، ارشد میمن، نوید علی، ڈاکٹر بلاک میمن، عدیل شیخ، وجے کمار، ہادی بلو، وقار چاچڑ، عمران پیرزادہ، سنی، یاسر اور حارث میمن سمیت دیگر معزز شخصیات اور بیڈمنٹن کے شائقین بھی موجود تھے۔
پروگرام کا آغاز کلب کے جونیئر کھلاڑی سادی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان ایک دلچسپ نمائشی میچ کھیلا گیا۔ اس نمائشی مقابلے میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا جسے شائقین نے بے حد سراہا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔بعد ازاں تقریب کے دوران تربیتی کیمپ میں حصہ لینے والے جونیئر کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کلب کے عہدیداران نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔تقریب کے اختتام پر ہیڈ کوچ خرم منگی کو کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے دن رات محنت اور کھیل کے فروغ میں نمایاں خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ شرکاء اور کھلاڑیوں نے خرم منگی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر کلب انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور بیڈمنٹن کے فروغ کے لیے ایسے تربیتی کیمپس اور تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے