نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ڈسٹرکٹ نوشہرو
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ افطار، رمضان المبارک میں فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایات ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا۔ اس موقع پر افسران و جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک صبر، تقویٰ، سچائی اور دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اس بابرکت مہینے میں اپنی ذمہ داریاں مزید محنت، ایمانداری اور جذبہ خدمت کے ساتھ ادا کریں۔
رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، بالخصوص یومِ علیؑ، شبِ قدر کی طاق راتوں اور عیدالفطر کی نمازوں کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور عوامی مقامات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں آخر میں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اچھی کارکردگی کا مظاھرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔