ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر )سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گھریلو اور کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر )سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گھریلو اور کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
مارکیٹ میں اس وقت گھریلو گیس سلنڈر 4500 سے 5000 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے چولہا جلانا بھی مشکل بنا دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی آٹا، سبزیاں، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں اور اب گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ خاص طور پر وہ گھرانے جو کھانا پکانے کے لیے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس سلنڈر کی قیمتوں کو فوری کنٹرول کیا جائے اور منافع خور عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
واضح رہے کہ مہنگائی کے اس دور میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی قیمتیں عوام کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔