بیو رو چیف و ہا ڑ ی . میلسی: سپیشل پرسن کی خود روزگار کے لیے مالی معاونت، کنفیکشنری اشیاء فراہم
بیو رو چیف و ہا ڑ ی . میلسی: سپیشل پرسن کی خود روزگار کے لیے مالی معاونت، کنفیکشنری اشیاء فراہم
میلسی: سپیشل بچوں کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ مالی تعاون اور روزگار کے مواقع کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہمیں مسلسل کوشش کرتے رہنا چاہیے، یہی اصل انسانیت ہے اور ہمیں ایسے بچوں کا بازو بننا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او میونسپل کمیٹی میلسی مہراویس نے اپنے دفتر میں ینگ مین سوسائٹی کے صدر کے تعاون سے سپیشل پرسن ملک راشد مسعود کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے کنفیکشنری کی اشیاء فراہم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپیشل پرسن ملک راشد مسعود نے مالی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خوددار شخصیت کے مالک ہیں اور معذوری کے باوجود اپنے ہاتھوں سے روزگار کمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ فراہم کی گئی اشیاء فروخت کرکے نہ صرف اپنی ضروریات زندگی پوری کریں گے بلکہ اپنے کاروبار کو بھی وسعت دیں گے۔
تقریب کے موقع پر صدر ینگ مین سوسائٹی مرزا صادق، بانی سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی میاں محمد جاوید عزیز، سینئر کلرک میونسپل کمیٹی میلسی ملک راشد معروف اور چیئرمین مصالحتی کمیٹی سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی میاں محمد عباس بھی موجود تھے۔