خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اے ڈی سی آر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اے ڈی سی آر خوشاب عبداللہ خان کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان اور سنیئرڈیوٹی ڈاکٹرز نرسز سٹاف موجود تھا ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر احمد خان اور ڈیوٹی ڈاکٹرز نے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور،ان ڈور ،سروسز، ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔