November 17, 2026

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص شبانہ

Screenshot_2026-03-09_210431

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص شبانہ چنہ کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں رواں سال صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرنے کے متعلق ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تفصیلی غور کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام مطلوبہ ضروری کوائف ، درخواست فارم ادارے سے تصدیق کروا کر کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا، ویب چینل،پی ڈی ایف اخبارات اور سوشل میڈیا کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا.اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میرپورخاص ڈویژن کے اضلاع عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی متعلقہ انفارمیشن افسران کی تصدیق اور کمیٹی اراکین کی اکثریت کی منظوری کے بعد صحافیوں کو کارڈز جاری کیے جائیں گے – اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ ایسے اخبارات کے نمائندوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیا جائے جو اخبارات اسٹالز پر موجود ہوں . اجلاس میں کمیٹی ممبران سینئیر صحافیوں سلیم آزاد ، میرپور خاص پریس کلب کے صدر نظیر پنہور ، جنرل سیکرٹری میرپورخاص پریس کلب شاہد خاصخیلی، این یو جے کے جنرل سیکرٹری سلیم شیخ، عمرکوٹ پریس کلب کے صدر غلام محمد کنبھر ، مٹھی پریس کلب کے صدر کھاٹاؤ جانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تھرپارکر سلیم جتوئی ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و سیکریٹری ایکریڈیٹیشن کمیٹی میرپورخاص غلام رضا کھوسو نے شرکت کی.