November 17, 2026

میر پور خاص (شاھدمیمن) خادم عزا کمیٹی کی جانب سے مسجد فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میر شیر محمد

IMG-20260309-WA0252

میر پور خاص (شاھدمیمن) خادم عزا کمیٹی کی جانب سے مسجد فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میر شیر محمد خان ٹالپور کے گاؤں مسجد فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا۔ میں سالانہ مجلس شہادت امیر المومنین مولا کائنات شیر خدا ناطق قرآن مولود کعبہ کی ضربت کے سلسلے میں منعقد ہوئی اس سے مولانا سید ضیا حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا والو اگر تم امن عالم کے خواہش مند ہو تو خطیب عرب کی صبر آزما خاموشی سے سبق سیکھو اگر تم لڑنا چاہتے ہو تو حیدر کرار کی طرح صرف اور صرف حق کے لیے لڑو اگر بولنا چاہتے ہو تو منمبر کوفے پر بولتے ہوئے قرآن کی تقلید کرو حضرت علی علیہ السلام علم کا دروازہ ہے دنیا کا کوئی بھی علم ہو علم حدیث علم فقہ علم احکام علم تصوف علم الکلام علم نحو علم حساب علم جفر سب کا سلسہ حضرت علی علیہ السلام سے ملتا ہے دنیا میں کوئی ولی قلندر نہیں بن سکتا جب تک شیر خدا کی محبت دل میں نہ ہو آخر میں نوحہ خوانی اور نذر امام کا اہتمام سید فرقان شاہ کی جانب سےکیا گیا۔