November 17, 2026

میرپورخاص (شاھدمیمن) کمشنر میرپورخاص جلال الدین مہر نے کہا ہے کہ کھیل کود نوجوانوں کی

IMG-20260309-WA0250

میرپورخاص (شاھدمیمن) کمشنر میرپورخاص جلال الدین مہر نے کہا ہے کہ کھیل کود نوجوانوں کی شخصیت سازی اور بہتر تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیل انسان میں اعتماد، قیادت اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے تعاون اور میرپورخاص پریس کلب کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ایم پی سی ٹی نائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کمشنر نے مختلف اضلاع سے آنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس مین شپ انسان میں نظم و ضبط، اعتماد اور قیادت جیسی خوبیاں پیدا کرتی ہے جبکہ کھیلوں کے دوران کھلاڑی مختلف مشکل حالات میں بہتر فیصلے کرنا سیکھتے ہیں،ڈویژن کی سطح پر اسپورٹس کمیٹی موجود ہے اور جلد اس کی میٹنگ بلا کر مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب نذیر پہنور نے کہا کہ ہم صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری محکمہ کھیل منور علی مہیسر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے سالانہ ایونٹ کو منعقد کرانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا،آرگنائزنگ سیکریٹری علی جان بھٹی نے مہمان خصوصی کمشنر جلال الدین مہر کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا اور مہمان خصوصی نے گیند کو ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر نائب صدر پریس کلب اظہر جیلانی،شوکت پہنور،واحد حسین پہلوانی سمیت دیگر صحافی اور شائقین کھیل بڑی تعداد میں موجود تھے دریں اثناء پہلے روز چار میچوں کے فیصلے ہوئے پہلے میچ میں رند الیون نے سندھ اسپورٹس کوٹری کی ٹیم کو شکست دی دوسرے میچ میں بلال مری الیون نے جذبہ اسپورٹس ٹنڈو ادم کو تیسرے میچ میں بھی بلال مری الیون نے گالا اسپورٹس کی ٹیم کو اور چوتھے میچ میں بھی بلال مری الیون کی ٹیم نے رند الیون کی ٹیم کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔