میرپورخاص (شاھدمیمن) حق پرست رکن قومی اسمبلی سنجے پاروانی رکن ایس ٹی سی شفیق احمد
میرپورخاص (شاھدمیمن) حق پرست رکن قومی اسمبلی سنجے پاروانی رکن ایس ٹی سی شفیق احمد ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج آفاق احمد سلیم میمن پر مشتمل وفد کی ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری اور ایس پی سید فدا حسین شاہ سے ملاقات شہر میں جابجا کھلے گٹروں صفائی کے ناقص ترین انتظامات بوائز اینڈ گرلز ہائی اسکولوں میں اضافی کمروں واش رومز کی تعمیر تزئین و آرائش اور سولر سسٹم کی تنصیب تاجر برادری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اسلحہ لائسنس کے اجراء کھیل کے میدانوں پارکس کی زبوں حالی موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں اسٹریٹ کرائم کھان ناکہ چوک حمید پورہ کالونی چوک ٹریفک سمیت درگاہ مجید شاہ بابا پر پولیس کی تعیناتی شہر میں کھلے عام منشیات فروشی ٹریفک جام کی نشاندہی اور ان تمام اہم ترین مسائل پر تشویش کا اظہار ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے متحدہ وفد کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق حق پرست رکن قومی اسمبلی سنجے پاروانی رکن ایس ٹی سی شفیق احمد ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان سلیم میمن پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سے ملاقات کی متحدہ وفد نے شہر میں جابجا موت کے کنوئیں بنے کھلے گٹروں صحت و صفائی کی ناقص ترین صورتحال بوائز اینڈ گرلز ہائی اسکولوں میں اضافی کلاس رومز واش رومز کی تعمیر تزئین و آرائش اور سولر سسٹم کی تنصیب تاجر برادری کے لئے بنیادوں پر اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کھیل کے میدانوں پارکس کی زبوں حالی جبکہ ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ سے شہر میں موٹر سائیکلیں چھیننے چوری کی وارداتوں اسٹریٹ کرائم کھان ناکہ چوک تا حمید پورہ کالونی چوک پولیس کی تعیناتی درگاہ مجید شاہ بابا پر پولیس چوکی کے قیام شہر میں ماہ رمضان کے دوران کھلے عام منشیات فروشی شہر کی مصروف شاہراہوں پر چنگچی رکشے کے غیرقانونی اڈوں کی موجودگی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی میرپورخاص نے متحدہ وفد کو ان مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔