November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ’’کرائم میٹنگ” کا

IMG-20260309-WA0224

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ’’کرائم میٹنگ” کا انعقاد کیاگیا۔میٹنگ کے دوران کرائم کی بیخ کنی اور جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں ریکوری اور سزایابی کی شرح کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ منظم و متحرک گینگز ہائے، مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایف آئی آر کے بروقت اندارج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بناجا ئے۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی
زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائے جائیں۔ ڈی پی او نے مزیدکہاکہ
تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر جملہ ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز، ہیڈ آف برانچز دفتر پولیس بھی موجود تھے۔