اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سرائیکی وسیب کی معروف قلمکارہ، مصنفہ، ادیبہ اور سماجی کارکن
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سرائیکی وسیب کی معروف قلمکارہ، مصنفہ، ادیبہ اور سماجی کارکن ڈاکٹر سعدیہ کمال کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کو عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے اپنی تحریروں، فکری خدمات اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف سرائیکی وسیب بلکہ پورے ملک میں ادب، شعور اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال ایک باصلاحیت قلمکارہ ہیں جن کی تحریروں میں معاشرتی مسائل، خواتین کے حقوق، تعلیم کی اہمیت اور انسانی اقدار کا بھرپور عکس نظر آتا ہے۔ انہوں نے ادب کے میدان میں اپنی منفرد شناخت قائم کی اور اپنی علمی و فکری کاوشوں کے ذریعے نوجوان نسل کو مثبت سوچ اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کیا۔
ادبی و سماجی شخصیات نے کہا کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال نہ صرف ایک بہترین مصنفہ اور ادیبہ ہیں بلکہ ایک فعال سوشل ورکر کے طور پر بھی معاشرے کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کی خدمات سرائیکی وسیب کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی کاوشیں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔
مختلف حلقوں کی جانب سے اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال مستقبل میں بھی اپنی علمی، ادبی،صحافتی اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باصلاحیت شخصیات قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔