رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ہائ ایمز ڈیزرٹ ویلفئیر سوسائٹی رنگپور بگھور کے زیر اہتمام عالمی
رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ہائ ایمز ڈیزرٹ ویلفئیر سوسائٹی رنگپور بگھور کے زیر اہتمام عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے واک کرکےان تمام خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ماں، بہن، بیٹی، استاد اور رہنما کی حیثیت سے معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
پاکستانی معاشرے میں خواتین نے تعلیم، تحقیق، طب، سائنس، سیاست اور دیگر شعبوں میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ خاص طور پر تعلیم کے میدان میں خواتین اساتذہ اور طالبات مستقبل کی نسلوں کو روشن راستہ دکھا رہی ہیں۔
ایک تعلیم یافتہ عورت صرف خود نہیں سیکھتی بلکہ پوری نسل کو علم اور شعور سے روشناس کرواتی ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اگر آپ ایک مرد کو تعلیم دیتے ہیں تو ایک فرد کو تعلیم دیتے ہیں، لیکن اگر ایک عورت کو تعلیم دیتے ہیں تو پوری قوم کو تعلیم دیتے ہیں۔آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ خواتین کو تعلیم، احترام، برابری اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
آئیے آج کے دن ہم عہد کریں کہ ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی تعلیم اور ترقی کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔