نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا گرینڈ فلیگ مارچ ایس ایس پی شہید
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا گرینڈ فلیگ مارچ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ضلع شہید بینظیر آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، جرائم کے خاتمے اور شہریوں میں احساس تحفظ بیدار کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ایک پروقار اور پرامن فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔یہ فلیگ مارچ ایس ڈی پی او سٹی اے ایس پی میڈم درِ تابش اور ڈی ایس پی صدر اختر حسین سموں کی مشترکہ سربراہی میں نکالا گیا۔ مارچ میں مددگار 15 (ایگل اسکواڈ)ٹریفک پولیس برانچ اور ضلع کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری نے بھرپور شرکت کی فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور خصوصاً یومِ علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس کا یہ قافلہ نوابشاہ شہر کے مختلف شاہراہوں، مصروف ترین مارکیٹوں اور مختلف امام بارگاہوں سے گزرا۔اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ پولیس ہر لمحہ الرٹ ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی عبادات اور روزمرہ کے معاملات سرانجام دے سکیں۔ امن دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔شہریوں اور تاجر برادری نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ مارکیٹوں اور حساس مقامات پر پولیس کی موجودگی سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔ فلیگ مارچ کا اختتام انتہائی منظم اور بہترین انداز میں ہوا، جس سے یہ پیغام دیا گیا کہ ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔