میلسی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد ۔ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال۔ تحصیلدار رانا محمد جاوید کی قیادت
میلسی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد ۔ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال۔ تحصیلدار رانا محمد جاوید کی قیادت
میلسی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لیے عوامی حمایت کے اظہار کی غرض سے ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد ۔ڈی ایس پی سعید احمد سیال ۔ تحصیلدار میلسی رانا محمد جاوید نے کی۔ ریلی میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجر برادری، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کی قربانیوں اور ملکی دفاع میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریلی میں سی او مہر محمد اویس، ملک راشد معروف، محمد بلال نظامی، قیصر ممتاز صدر سٹی پریس کلب ۔محمد جاوید عزیز، راؤ ریاض ضیاء، جہانگیر ہاشمی اور رانا عرفان (جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب) سمیت مختلف سماجی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کی ضامن ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دفاعِ وطن کے لیے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔
ریلی کے اختتام پر مرکزی تنظیم تاجران میلسی کے صدر ملک عبدالجبار ملتانی نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور پاک فوج کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔