عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ میں پی پی پی لیڈیز ونگ کا اجلاس، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ میں پی پی پی لیڈیز ونگ کا اجلاس، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ عمرکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع عمرکوٹ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی منانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر گلزاران سموں، جنرل سیکریٹری جنت قائمخانی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اندرا میگھواڑ اور رانی سمیت دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی عوامی سیاست کا ایک اہم نام تھے، جنہوں نے ملک میں جمہوریت، عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر لیڈیز ونگ ضلع عمرکوٹ کی قیادت میں کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ گاؤں گڑھی خدا بخش بھٹو روانہ ہوگا اور برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کرے گا۔رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن شہید قائد کے فلسفے اور مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔