November 17, 2026

40 سالہ عورت کا اندھا عشق

FB_IMG_1773045511111

40 سالہ عورت کا اندھا عشق : اپنے ریٹائرڈ آرمی صوبیدار شوہر کو ایسا ٖغٖائب کیا کہ 18 ماہ تک پتہ نہ چلا ، جڑانوالہ کے تھانہ بچیانہ کی حدود کا رہائشی منور حسن ریٹائرڈ صوبیدار تھا ، منور حسین نے اپنی آرمی سروس کے دوران بہادری ، قابلیت اور مہارت کی بدولت کئی تمغے جیتے ۔یہ اقوام متحدہ کے مشن میں بیرون ملک بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ،سروس سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے این ایل سی میں نوکری کے لیے اپلائی کیا اور 1 ماہ ہی گھر میں گزارا تھا کہ انہیں دوبارہ نوکری مل گئی ، 3 بچوں کی خواہش تھی کہ وہ انجینئر ، پائلٹ اور لیڈی ڈاکٹر بنیں ، چنانچہ انہوں نے دوبارہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب این ایل سی کے ہیڈکوارٹر پر نوکری شروع کردی کہ وہ اپنے بچوں کے خواب پورے ہوتے دیکھنا چاہتے تھے ، انکی شادی کئی سال قبل اپنی چچا زاد یتیم لڑکی سے ہوئی تھی ،اس لڑکی کا کوئی سہارا نہ تھی انہوں نے ازراہ ہمدردی اپنی عزت سمجھ کر خود اس سے شادی کی تھی ، اپنی آرمی سروس کے دوران کئی شہروں میں بیوی کو ساتھ رکھا مگر اس خاتون کے شادی سے قبل ہی گاؤں کے ایک نوجوان سے تعلقات تھے جب وہ نوعمر لڑکا تھا گزرتے وقت کے ساتھ تعلقات اتنے گہرے ہوئے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ، ایک روز جب منور حسین لاہور سے عید کی چھٹیوں پر گھر آیا تو اسکی بیوی اپنے آشنا یا قا۔تل کو پہلے ہی گھر کے اندر ایک کمرے میں چھپا چکی تھی ، شوہر کو چائے میں نیند کی گو۔لیاں دیں مگر یہ اتنا صحت مند اور طاقتور شخص تھا کہ 4 گو۔لیوں نے اس پر اثر نہیں کیا اور وہ اٹھ کر باتھ روم چلا گیا ، اس وقت قا۔تل نے پیچھے سے تیز دھار آلے کا وار کیا اور منور حسین باتھ روم کے فرش پر گر کر تڑپنے لگا ، جب اسکی روح جسم کا ساتھ چھوڑ گئی تو ملزم اور ملزمہ نے ملکر لا۔ش کے کئی ٹکڑے کیے اسے ایک بوری میں ڈالا اور ملزم کے گھر ایک کمرے میں چھپا آئے جسے ایک روز بعد ملزم نے رات کی تاریکی میں قریب ہی ایک نہر میں پھینک دیا ، ملزمہ نے اگلے روز خود تھانے جاکر اپنے شوہر کی گمشدگی کی درخواست دائر کی ، پولیس نےرسمی کارروائی کی مگر کچھ پتہ نہ چل سکا ، اس دوران مقت۔ول منور حسین کا بھائی محمد حسین اپنا کاروبار چھوڑ کر گھر کی چیزیں بیچ کر پیسے اکٹھے کرتا اور بھائی کو تلاش کرتا رہا مگر بھائی نے کہاں ملنا تھا ، یونہی 18 ماہ گزر گئے ، جرم نے بہرحال بے نقاب ہونا تھا ایک روز قا۔تل یعنی خاتون کے آشنا کے گھر میں پلمبر کا کام کرنے والے ایک نوجوان نے پولیس سٹیشن آکر بیان دیا کہ اس نے کافی ماہ پہلے عثمان کے گھر میں ایک بوری دیکھی تھی جس میں انسانی اعضاء نظر آئے تھے ، وہ اب تک خاموش اس لیے تھا کہ وہ کافی کام کرچکا تھا اور اپنی مزدوری ضائع نہیں کرسکتا تھا دوسرا وہ ڈر گیا تھا کہ پرائے چکر میں کیوں پڑوں ، لیکن ملزم اور اسکے گھر والے اسکے بعد ایک اور ٹھیکہ دے کر اس کام کے پیسے ہضم کر گئے ہیں ، اس انکشاف پر پولیس نے فوری طور پر ریڈ کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے تفتیش کی تو اس نے منور حسین کے ق۔ت۔ل کا اعتراف کر لیا ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا کہ منور حسین کی بیوی نے اسے اپنے جال میں پھنسایا تھا اور اسے ہوس پوری کرنے کے بدلے میں اس سے یہ کام کرنے کی فرمائش کی تھی ، اس انکشاف کے بعد پولیس نے 18 ماہ بعد منور حسین کی بیوہ کو بھی گرفتار کر لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، پولیس نے دونوں کو چالان کرکے جیل بھیج دیا تھا ۔۔۔۔۔۔